Dr Abdul Muqeem Visits Markaz Ahlus Sunnah

ڈاکٹر عبدالمقیم مدظلہ خلیفہ مجاز حضرت والا الشاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ کی مرکز اہل السنت میں تشریف آوری

حضرت اقدس عارف باللہ الشاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ تعالی کے اجل خلیفہ حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم مدظلہ آج مرکز اہل السنت والجماعت میں تشریف لائے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے حضرت ڈاکٹر صاحب کا استقبال کیا اور انہیں مرکز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ حضرت ڈاکٹر  صاحب نے اس کے بعد دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء میں مختصربیان فرمایا اور علم کے ساتھ ساتھ نفس کی اصلاح کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب نے طلبہ کرام کومختصر ذکر بالجہر بھی کرایا۔  ڈاکٹر عبد المقیم صاحب نے طلبہ سے خصوصا فرمایا کہ حاسدین اور اہل باطل متکلم اسلام  مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہ کے خلاف طرح طرح کےپروپیگنڈے کرتے ہیں لیکن ان کی کوئی حقیقت نہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے ارشاد فرمایا کہ بڑے حضرت، حضرت والا حکیم محمد اختر رحمہ اللہ مولانا الیاس گھمن حفظہ اللہ سے بہت پیار کرتے تھے اور مولانا کو بھی اپنے شیخ سے عشق کی حد تک محبت ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر صاحب نے دعا کرائی اور مرکز کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واپس لاہور تشریف لے گئے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *