Hizf k Talaba ki Markaz se Migration

درجہ حفظ کی کلاس کی مرکز اہل السنت سے منتقلی

مرکز اہل السنت والجماعت میں دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کی تعداد توقعات سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ الحمد للہ ثم الحمد للہ۔ اس وقت مرکز میں صورتحال یہ ہے کہ تمام ہالز بھر چکے ہیں، اور ابھی نیا داخلہ جاری ہے۔  مرکز کی شوری نے مشورہ سے طے کیا کہ درجہ حفظ کے نوے 90 سے زیادہ طلبہ کرام کو گائوں کی قدیم جامع مسجد میں شفٹ کردیا جائے تاکہ درجہ حفظ کی درسگاہوں اور قیام کی  جگہوں پر بھی دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کو ٹھہرایا جاسکے۔   درجہ حفظ کے دونوں اساتذہ کرام کی زیر نگرانی تمام  طلبہ کرام اپنا ضروری سامان لے کر گائوں کی قدیم مسجد میں منتقل ہوگئے اور دورہ تحقیق المسائل کے اختتام تک وہیں قیام کریں گے۔ 12 جون کی شام کو دورہ کے اختتام پر یہ طلبہ کرام واپس تشریف لے آئیں گے۔ ان شاء اللہ العزیز ۔ تمام احباب سے دورہ کی کامیابی اور مرکز اہل السنت والجماعت کی مزید ترقی کے لیے دعائوں کی درخواست ہے۔

20140601_172426 20140601_172635 20140601_172656 20140601_172714 20140601_172925 20140601_172944 20140601_173015 20140601_174649 S1330011 S1330015 S1330024

You may also like...