Molana Fazal ur Raheem from Jamia Ashrafia Visits Markaz Ahlus Sunnah Sargodha

مولانا فضل الرحیم اشرفی مدظلہ کی مرکز اہلسنت میں تشریف آوری

جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم مدظلہ آج مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں تشریف لائے۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی نے حضرت کا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحیم صاحب دورہ تحقیق المسائل کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے تشریف لائے تھے۔ حضرت نے دورہ کے شرکاء میں آخری بیان فرمایا اور علماء و اساتذہ کرام کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھا کر سند حدیث بھی دی۔ مولانا فضل الرحیم صاحب نے فرمایا کہ اتنی بڑی تعداد میں شرکاء کو دیکھ کر مجھے اس قدر خوشی ہورہی ہے جو بیان سے باہر ہے۔ حضرت نے فرمایا کہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن جو کام کررہے ہیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور کام کی ترقی اور مقبولیت کی وجہ سے ان کے حاسدین بہت زیادہ ہیں اور طرح طرح کے پروپیگنڈے کرتے رہتے ہیں۔ حضرت نے اختتامی دعا بھی کروائی اور بعد ازاں لائبریری اور دفتر احناف میڈیا سروسز میں بھی تشریف لائے۔ حضرت مولانا فضل الرحیم نے مرکز کے حسن انتظام اور حسن ترتیب پر جملہ اراکین مرکز کو مبارکباد دی اور بہت زیادہ دعائیں دیں۔

01 DSC00521 DSC00522 DSC00535 DSC00552 DSC00586 DSC00592 DSC00593 DSC00603 DSC00611 DSC00613

 

You may also like...