Molana Ilyas Ghuman Visits Chenab Nagar Markaz Khatm e Nubuwat

متکلم اسلام کی مرکز ختم نبوت چناب نگر میں تشریف آوری اور سبق

مولانا اللہ وسایا اور مولانا عزیز الرحمن ثانی مدظلہم کی دعوت پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی مرکز ختم نبوت چناب نگر میں تشریف لائے۔ حضرت متکلم اسلام نے مرکز ختم نبوت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور قادیانیت کے گڑھ میں اسلام کا مرکز قائم کرنے پر ختم نبوت کے حضرات کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد ازاں مرکز ختم نبوت میں جاری رد قادیانیت کورس کے شرکاء کو خصوصی سبق پڑھایا۔ متکلم اسلام نے سبق کے دوران طلبہ کو ختم نبوت کے مسئلہ پر قادیانیوں کی طرف سے پیش کیے جانے والے شبہات کے جوابات عوامی انداز میں سمجھانے کا سلیقہ سکھایا۔ سبق کے بعد شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا اور مولانا عزیز الرحمن ثانی کی طرف سے متکلم اسلام کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

IMG_20140604_101439 IMG_20140604_103805 IMG_20140604_113157

You may also like...