Ijlas Aalmi Ittehaad Ahle Sunnat Officials Markaz Sargodha

مشاورتی و تربیتی اجلاس ذمہ داران عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت

ہماری مسلکی محنت کا دائرہ کار پوری دنیا ہے فرقہ واریت سے امت کو نقصان پہنچا

مسلک اہل السنت والجماعت کی پوری دنیا میں اشاعت اور تحفظ ہمارا نصب العین ہے ۔ مولانا الیاس گھمن

مولانا محمد الیاس گھمن امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کی زیر امارت مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے ذمہ داران کاتربیتی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ملک بھر سے عالمی اتحاد کے مرکزی، صوبائی ،ضلعی ذمہ داران،مناظرین ،کارکنان اور مرکز اہل السنت والجماعت کے متخصصین تشریف لائے ۔ عالمی اتحاد کےبانی و امیرمولانا محمد الیاس گھمن  نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری دنیا میں مسلک اہل السنت والجماعت کے عقائد اور مسائل کو دلائل کے ساتھ عام کر رہے ہیں ۔ ہم عالمگیر نبی کے امتی ہیں ہماری محنت کا دائرہ کار پورا عالم ہے ۔ ہماری جماعت پوری دنیا میں فقہاء احناف کی تشریحات کے مطابق قرآن وسنت کی تعلیمات کوعام کر رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے فرقہ واریت کوختم کرنے اور اس کو متحد رکھنے کے لیےاپنی توانائیاں خرچ کر رہی ہے ۔دین و دنیا کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی سنتوں کو زندہ کرنا ان پر عمل، اس کی  اشاعت اوراس کا تحفظ کرنا ہماری پہچان ہے ۔مزید انہوں نے یہ کہا کہ پاکستان کا استحکام اورسالمیت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ہم گالی اور گولی کے بجائے دلائل سے قائل کرتے ہیں اور فرقہ واریت کو ناقابل معافی جرم سمجھتے ہیں ۔ اپنے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی یہ ہے خا لصۃً علمی وتحقیقی کام کریں ،اہل السنۃ والجماعۃکے عقائد ونظریات اور مسائل کی اشاعت اوربھرپوردفاع کریں۔ہمارا مزاج داعیانہ،ناصحانہ اور واعظانہ ہو۔جبکہ اس موقع پر مولانا محمد اکرم طوفانی ، مولانا عبیداللہ اٹکی ،مولانا عبدالقدوس گجر ، مفتی عبدالواحد قریشی ، مفتی نوید حنیف ، مولانا ابو ایوب قادری ، مولانا محمد نواز فیصل آبادی ،مفتی شبیر احمد حنفی ، مولانا خبیب احمد گھمن ،مولانا شمس الرحمان کراچی ،مولانا ندیم سرور معاویہ ، مولانا شاہ محمد کوئٹہ ،  مولانا محمد علی ، مولانا عاطف معاویہ ، مولانا عابد جمشید اور مولانا محمد کلیم اللہ حنفی سمیت دیگر راہنما ئوں نے بھی شرکت کی۔

 

z Dua Ijlas-Aalmi-Ittehad-e-Ahle-Sunnat-Sargodha-2014-(3) z z Ijlas Aalmi Ittehad e Ahle Sunnat Sargodha 2014 (15) Qazi Naveed Haneef Mufti Abdul Wahid Qureshi Ijlas Aalmi Ittehad e Ahle Sunnat Sargodha 2014 (11) Molana Ilyas Ghuman Molana Nawaz Faisalabadi Molana Ijlas Aalmi Ittehad e Ahle Sunnat Sargodha 2014 (6) Abu Ayub Qadri A A Molana Ilyas Ghuman 1 Molana Abdul Qudoos Gujjar

 

You may also like...