مسلک اہل السنت کے فروغ اور دفاع کے لیے مولانا الیاس گھمن کی خدمات قابل تقلید ہیں ۔ مفتی محمد ارشد ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کے چیف امام و خطیب مفتی محمد ارشد نے مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں مولانا الیاس گھمن سے ملاقات  کے دوران کہا کہ مسلک اہل السنت والجماعت کے لیے مولانا محمد الیاس گھمن کی خدمات قابل تقلید ہیں ۔ دنیا کے ہر کونے میں ان سے محبت کرنے والےلوگ موجود ہیں ، مال دار لوگ دولت تقسیم کرکے بھی وہ مقام حاصل نہیں کر سکتے جو اللہ نے ان کو نصیب فرمایا ہے ۔ امت مرحومہ کے لیے مولانا الیاس گھمن  کی ذات قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہے ۔یہ اکابر کے مسلک  اور منہج دونوں کے علمبردار ہیں   علم اور تزکیہ دونوں میدانوں میں ان کی بھر پورکاوشیں  ہیں ۔ مشکل سے مشکل وقت میں مسلک حق کی آواز کو ہمیشہ بلند رکھنا انہی کا خاصہ ہے ۔ آج کے دورمیں میڈیا پر اسلام کے صحیح تشخص سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے میں بھی ان کی محنتیں قابل قدر ہیں۔  انہوں نے اپنے سفر کے حالات بیان کرتے ہوئے کہا  کہ میں دارالعلوم دیوبند گیا تو وہاں کے بڑے جید علماء مجھ مولانا الیاس گھمن کے بارے میں پوچھتے رہے ، جن سے ان کی قدر و منزلت میرے دل میں اور بھی بڑھ گئی ۔انہوں نے مولانا الیاس گھمن کو ہانگ کانگ آنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ وہاں کے علماء اور عوام آپ کے منتظر ہیں ۔آخر میں مسلک اہل السنت والجماعت  کی اشاعت و تحفظ کے حوالے سے مرکز اہل السنت کی خدمات کو سراہا  اور مزید ترقی کے لیے دعا بھی کی۔

Antah4HquOOTgNZJO5ckK18CKIMQXgFQZIi-6jq3Tmm8 Ap6i74vxUb13ulD5NOWFvH4mI1K5KNhpmzls0tpm3xCF AsosqUVQsMKg_K7z97gEgRE8qDNqgQB9R7vSqFeAFmRB (1) Asqy_tCvdEBe3U0TYQfjqlWxG_zguMxCw8U7sAiH5qlY Al_bx2OkemwalPIza4zKoGZ5KC8kQgQrtGKA1k0BYh5B AksACWbHLGa1gzLcFnzq4RvWFUXCussjMepWRF03-o7n

You may also like...