مولانا حامدالحق حقانی صاحب اور دیگر مہمانان گرامی کی مرکز آمد

 دینی مدارس کی بدولت جہالت ، فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ مولانا حامد الحق حقانی

مرکز اہل السنت والجماعت جیسے ادارے دور حاضر کی اہم ضرورت ہیں ۔ مولانا عبدالروف فاروقی

جمعیت علماء اسلام(س)کے مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا سید یوسف شاہ جماعتی ذمہ داران کے ہمراہ مرکز اہل السنت والجماعت تشریف لائے ۔ انہوں نےمولانا محمد الیاس گھمن اور دیگرعلماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس علمی ، فکری اور اخلاقی تربیت کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ ان اداروں میں دی جانے والی تعلیم و تربیت سے معاشرے سے جہالت ، فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا الیاس گھمن مثبت طریقے سے دین اسلام کی اشاعت و حفاظت میں اکابر کے منہج و مسلک کو تھامے ہوئے ہیں ۔مولانا عبدالروف فاروقی مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام (س) نے مرکز اہل السنت والجماعت کی ہمہ جہتی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں مرکز اہل السنت جیسے ادارے وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ جو محض علمی آماجگاہ ہی نہیں بلکہ طلباء کی فکری ، عملی اور روحانی تربیت گاہ بھی ہیں ۔اس موقع پر مولانا فاروق علوی ،مولانا عبدالرحمان ضیاء ،مولانا عقیل الرحمان زبیری و دیگر عمائدین بھی موجود تھے.

عIMG_5377Untitled-1IMG_53781IMG_53742 3 IMG_5356 IMG_5381 IMG_5295Untitled-8IMG_5409 Untitled-7IMG_5410 Untitled-2 Untitled-3 Untitled-4 Untitled-5 Untitled-6

You may also like...