New Book Zubda tu Shamael زبدۃ الشمائل کتاب

ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیسے زندگی گذارتے تھے؟ کھاتے پیتے کس طرح تھے؟ آرام کیسے فرماتے تھے؟ غصہ کی حالت میں اور مزاح کے وقت کیسے برتائو فرماتے تھے؟ گھر میں اور گھر سے باہر کس طرح رہتے تھے؟ کیا پسند تھا اور کیا ناپسند؟۔۔۔۔ یہ سب اور بہت کچھ انتہائی آسان انداز میں جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ کیجئے۔
پاک وہند کے اکابر علماء کی پسندیدہ کتاب۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادات و خصائل پر مختصر مگر جامع کتاب۔ ڈائون لوڈ لنک:
علماء و مشائخ کے تاثرات کی ایک جھلک: 
 
*مفتی سعید احمد پالنپوری، شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند*
مولانا نے خالص مکھن قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ آپ کی تصانیف اور تقاریر سے ایک عالَم مستفیض ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ یہ تصنیف بھی قبولیت کا شرف حاصل کرے گی۔
 *ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، نائب صدر وفاق المدارس، جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی*
انداز بیان سادہ، سلیس اور عام فہم ہے۔ اہل علم کے علاوہ عام اردو خواں بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
*مولانا عبد الحفیظ مکی، مکہ مکرمہ*
مولانا مشکل مسائل ایسے بیان فرماتے ہیں کہ سطحی علم والا بھی اچھی طرح سمجھ جاتا ہے۔
*مولانا نور الہادی، شاہ منصور صوابی*
زبدۃ الشمائل علماء وطلبہ کے لیے عام فہم ہونے کے ساتھ مفید ثابت ہو گی۔
*مفتی سیف اللہ حقانی، جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک*
مولانا نے خوب شرح و تشریح کرتے ہوئے ”شمائل ترمذی“ کا حق ادا کیا ہے۔
*پیر عزیز الرحمٰن ہزاروی، اسلام آباد*
یہ کتاب آقا علیہ السلام کے عشق و محبت کو بڑھانے کے لیے ہے۔
*صوفی محمد سرور، شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہور*
بہت مفید کتاب ہے، اللہ تعالی اسے ہر خاص و عام کے لیے نافع بنائیں۔

*قاضی محمد ارشد الحسینی ، اٹک*

 مولانا نےجیل کی تنہائی میں اخلاص، عشق اورعقیدت کا معرکۃ الآراء کام سرانجام دیا ہے۔
*مولانا ارشاد احمد ، کبیروالا*
یہ عظیم خدمت سب طبقوں کے لیے مفید ہے۔
*صاحبزادہ عزیز احمد ،خانقاہ سراجیہ کندیاں*
یہ محنت اور کاوش بر محل اور بر وقت ہے۔مولانا محمد الیاس گھمن اہلسنت کا سرمایہ ہیں۔
*مولانا زاہد الراشدی، گوجرانوالہ*
ہماری نئی نسل کے لیے بیش بہا تحفہ ہے اور سب سے بڑی آئیڈیل شخصیت کا تعارف کراتی ہے۔
*مفتی محمد حسن ،لاہور*
مولانا نے آقا علیہ السلام کی نورانی اداؤں کا حسین گلدستہ اس کتاب میں پیش کیا ہے۔
*مولانا عبد الجبار ،سرگودھا*
کتاب کی تالیف جس غرض کے لیے کی، اس کو خوب خوب نبھایا ہے۔
*مفتی عطاء الرحمٰن، بہاولپور*
سنن عادیہ کو علاقائی عادات کہہ کر بے وقعت کرنے کے ردمیں زبردست کاوش ہے۔
*مولانا محمد اکرم طوفانی، سرگودھا*
پرفتن دور میں وقت کا تقاضا پورا کیا ہے۔ 

زبدۃ الشمائل تالیف متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن۔ سائز صرف 4MB
پبلشرز کے لیے خوشخبری: 
احناف میڈیا سروسز کی طرف سے اجازت لے کر اس کتاب کو شائع/ تقسیم/ فروخت کرنے کی عام اجازت ہے۔ پبلشرز کے لیے 80MB پر مشتمل دو کلز ورژن بھی اسی لنک پر دستیاب ہے۔
کتاب منگوانے کے لیے رابطہ: 
03216353540  03342028787

You may also like...