وفاق المدارس کے ذمہ داران کی مرکزاہل السنت میں تشریف آوری

01

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ناظم قاضی عبدالرشید، جامعہ محمدیہ اسلام آباد کے مہتمم مولانا ظہور احمد علوی اور مولانا زاہد صاحب مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں تشریف لائے۔ مولانا خبیب احمد گھمن نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مرکز کے مختلف شعبہ جات، لائبریری، کمپیوٹر لیب، مکتبہ ۔ بک سٹور،لائبریری، ہاسٹلز وغیرہ کا دورہ کرایا۔ معزز مہمانوں نے مرکز کی علمی، اصلاحی اور تحقیقی خدمات کو سراہا۔ تخصص کے علماء کرام سے خطاب کیا اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہ کی تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پیشکش: احناف میڈیا سروس

You may also like...