Firqa Mamatiyat ka Tahqiqi Jaiza, Molana Ilyas Ghuman’s New Book Published

فرقہ مماتیت کا تحقیقی جائزہ، تالیف: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی

احناف میڈیا کی طرف سے پیش خدمت ہے وہ شاہکار جس کا ایک عرصے سے انتظار تھا۔ اہل السنت والجماعت علمائے دیوبند سے اختلاف کرکے ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنانے والے جدید دور کے معتزلہ فرقہ مماتیت کا مکمل و مدلل، تاریخی و علمی تجزیہ۔ بانئ فرقہ کا مکمل تعارف، فرقہ مماتیت کی تاریخ، مسئلہ عذاب قبر، عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، مسئلہ سماع موتیٰ، مسئلہ توسل، مسئلہ استشفاع عند القبر اور مسئلہ عرض اعمال میں فرقہ مماتیت کا اکابر اہل السنت سے اختلاف اور مذکورہ مسائل کی اہل السنت والجماعت کے عقیدہ کے مطابق جامع ومانع اور تشفی بخش شرح۔ اکابر دیوبند کی فرقہ مماتیت کےخلاف علمی جدو جہد کی تاریخ، منکرین حیات النبی کے حکم سے متعلق دارالعلوم دیوبند اور دیگر مدارس، دارالافتاء، دینی مراکز، مذہبی جماعتوں کے قائدین کے فتاوی جات اور موقف۔فرقہ مماتیت سے متعلق شائع شدہ کتب کا تعارف اور بہت کچھ۔۔۔

کتاب ڈائون لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

کتاب منگوانے کے لیے رابطہ کریں: قیمت صرف 300 روپے
مکتبہ اہل السنت والجماعت، سرگودھا فون نمبر 03216353540
دارالایمان، کراچی 03342028787 ، 02134968787

Title; Firqa Mamatiyat ka Tahqiqi Jaiza, Molana Ilyas Ghuman

You may also like...