Takhassus ki 8th Annual Calss ki Alwidai Dawat

 تخصص کے آٹھویں سال کے طلباء کی متکلم اسلام کی طرف سے الوداعی دعوت

مرکز اہل السنت والجماعت کے زیر اہتمام علمائے کرام کے لیے ایک سالہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ کے آٹھویں سال کے شرکاء کاتعلیمی سال آج مورخہ یکم مئی 2014 کو اختتام پذیر ہوا۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مدظلہ نے تخصص کے طلبہ کرام کی الوداعی دعوت کا اہتمام کیا۔ مزے دار چٹ پٹے سموسے، گرما گرم جلیبیاں، ٹھنڈی ٹھار بوتلیں اور کچھ پشتون طلبہ کی فرمائش پر لب سوز چائے کا انتظام کیا گیا۔ تخصص کے فائنل امتحان کی تاریخ  26 مئی مقرر کی گئی ہے اور دستار بندی ان شاء اللہ آئندہ سال مرکز کے سالانہ اجتماع کے موقع پر کی جائے گی۔ تمام محبین، مخلصین سے مرکز اہل السنت والجماعت کی ترقی، حفاظت اور تمام شرور وفتن سے بچائو کی خاطر خصوصی دعائوں کی درخواست ہے۔

 

Markaz Ahlus Sunnah, Dawat 04 06 09 10 11 16 17 18

You may also like...