Tisra Salana Ulama Ijtima Ki Taswiri Jhalkian

آج مورخہ 07 دسمبر 2014 کو مرکز اہل السنت والجماعت میں تیسرا سالانہ علماء اجتماع منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے علماء کرام نے بھر پور شرکت کی ۔عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے امیر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام انبیاء کرام کے وارث ہیں ۔ اہل السنت والجماعت صرف انبیاء کرام علیہم السلام کو معصوم مانتے ہیں ۔تیسرے سالانہ علماء اجتماع سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم شدت پسندی ، افتراق ،انتشار اور انارکی پر لعنت بھیجتے ہیں لیکن ہم مداہنت بھی نہیں کرتے بلکہ اپنے مسلک اہل السنت والجماعت کے عقائد اور مسائل کو قوت دلیل سے بیان کرتے ہوئے معاندین اور مخالفین سے دلائل کی دنیا میں بات کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اکابر علماء اہل السنت دیوبند نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پورے دین کے داعی اور محافظ تھے ہمارا ان سے تعلق اسی سلسلے کی ایک مضبوط کڑی ہے ۔ لہذا ہم دین کے تمام گوشوں کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں۔ گالی اور گولی کے بجائے عقیدے اور دلیل سے دین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔تیسرا سالانہ اجتماع میں چودھری عبدالرزاق ڈھلوں ایم پی اے سرگودھا اور دیگر سیاسی زعماء نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرمفتی حامد حسن دامت برکاتہم رئیس دارالافتاء دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا، حضڑت مولانا عبدالجبارچوکیروی مدظلہ، مولانا بشیر احمد کلیار مدظلہ، مولانا عبدالقدوس گجر حفظہ اللہ ، مفتی عبدالواحد قریشی حفظہ اللہ ، مولانا ابو ایوب قادری حفظہ اللہ ، مولانا محمد نواز فیصل آبادی حفظہ اللہ نے مختلف موضوعات پر خطاب بھی کیا اور مرکز اہل السنت والجماعت کے شعبہ تخصص فی التحقیق والدعوۃ کے گزشتہ سال کے علماء کرام کی دستار بندی بھی کروائی گئی۔ بیانات کی ویڈیوز عنقریب ہماری ویب سائٹ احناف میڈیا ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کر دی جائیں گے۔
www.ahnafmedia.com  :پیشکش

20141207_144701 20141207_145602 20141207_145647 20141207_144630 20141207_144158 20141207_121943 20141207_111741 20141207_111757 20141207_115431 20141207_115506 20141207_120312 20141207_121308 20141207_111717 20141207_105329 20141207_105251 20141207_104936 20141207_104728 20141207_101740 20141207_145602 20141207_145647 200 (1) 200 (2) 200 (3) 200 (6) 20141207_140628 20141207_140551 20141207_144158 20141207_144701 20141207_144630 20141207_144158

You may also like...