Dora Thaqeeq ul Masail 2015 ke Tasveeri Jhalkeyan

دورہ تحقیق المسائل 2015؛ ایک نظر میں
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں پانچواں سالانہ 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل 23 مئی سے 4 جون تک منعقد ہوا۔
اس منفرد کورس میں چھ سو کے قریب طلبہ و علماء اور طالبات نے شرکت کی۔
انتظامی معاملات کو سنبھالنے کے لیےداخلہ، درس گاہ، صفائی، مطبخ، میڈیا ، بجلی اور دیگر امور سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ہر کمیٹی کا ذمہ دار مقرر کردیا گیا۔
مرکز کی شوریٰ، اساتذہ اور دیگر عملہ نے الحمد للہ اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں اور مہمان طلبہ و علماء کے اکرام اور خاطر مدارت میں کوئی کمی نہ آنے دی۔
صحیح عقیدہ، صحیح مسئلہ، صحیح منہج اور راہ اعتدال کے مطابق زندگی گذارنے کا سلیقہ سکھایا گیا۔
شرکاء کو مرکز کی طرف سے دونوں وقت بہترین کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
گرمی کی شدت کی بنا پر ہر روز دوپہر کو جام شیریں سے شرکاء کی ضیافت کی گئی۔
شرکاء کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے ٹھنڈے پانی ، بجلی، جنریٹرز کا انتظام رکھا گیا۔
تمام موضوعات کی فائلز ترتیب دے کر فوٹو کاپیاں کروا لی گئیں تاکہ شرکاء کو اہم پوائنٹس اور دلائل لکھنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تمام اسباق کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے جو ان شاء اللہ بہت جلد ہماری ویب سائٹ www.ahnafmedia.com پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔
درج ذیل موضوعات پر اسباق پڑھائے گئے:
ختم نبوت، معجزات ، عصمت انبیاء ، صحابہ معیار حق، حجیت حدیث، کرامات، اتحاد اور اعتدال کی ضرورت، مسئلہ تقلید، مسئلہ بیس رکعات تراویح ، عوام ؛علماء میں دوری، مسئلہ تین طلاق حدیث اور منکرین فقہ ، مسئلہ ترک رفع یدین، وضع الیدین تحت السرہ ، منکرین حیات الانبیاء ، قدیم فقہ جدید مسائل، ترک قراۃ خلف الامام، جماعت المسلمین کے خدوخال ، آمین بالسر ، تصوف، عرض اعمال ، مرد و عورت کی نماز میں فرق ، عصری تعلیم اور دینی مدارس، توسل+استشفاع ، عصر حاضر کے متجددین، اسلامی میڈیا کا کردار

درج ذیل اساتذہ کرام نے شرکاء کو اسباق پڑھائے:
مولانا محمد نواز الحذیفی ، ، مولانا ابو ایوب قادری ، مفتی شبیر احمد حنفی، مولانا عاطف معاویہ، مفتی عبدالواحد قریشی ، مولانا اللہ وسایا ، پیر جی سید مشتاق علی شاہ ، مولانا محمد ارشد، مولانا محمد اشفاق ندیم
شرکاء کی روحانی اور اصلاحی تربیت کے لیے ملک بھر سے جید علماء و مشائخ بھی مرکز اہل السنۃ والجماعۃ میں تشریف لائے، اور مختلف علمی و اصلاحی موضوعات پر بیانات فرمائے۔ چند نام درج ذیل ہیں:
شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد مہتمم جامعہ دارالعلوم عید گاہ کبیر والا خانیوال
شیخ الحدیث مولانا محمد نواز سیال نقشبندی مہتم جامعہ قادریہ حنفیہ ملتان
شیخ الحدیث مولانا یسین صابر جامعہ عمر بن خطاب ملتان
شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد طیب مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد
مفتی شاہد مسعود ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ،سرگودھا
مولانا محمد اکرم طوفانی ،مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ، مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ
مولانا عبدالقدوس گجر ، امیر عالمی اتحاد اہل السنۃ والجماعۃ، پنجاب
مولانا خبیب احمد گھمن ، مہتمم مرکز اہل السنۃ والجماعۃ، سرگودھا
مولانا بشیر احمد کلیار ، سرگودھا
استاد العلماء مولانا عبدالجبار چوکیروی
پیر طریقت مولانا عزیز الرحمان ہزاروی خلیفہ مجاز شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی، راولپنڈی
شرکاء کو ہمہ وقت مشغول رکھا گیا تاکہ وقت کی قدر و قیمت ان کے دل و دماغ میں سرایت کرجائے۔ اوقات کا شیڈول کچھ یوں تھا:
304: نماز فجر کی باجماعت ادائیگی
5:15 تک تلاوت و اذکار مسنونہ مع اشراق
6:15 تک مرکز کی نئی تعمیر میں رضاکارانہ خدمت
7:30 سبق کی پہلی نشست
9:00 تا 9:30 ناشتہ + کھانا
9:30 سبق کی دوسری نشست
11:00 تا نماز ظہر آرام
2:30 نمازظہر کی باجماعت ادائیگی
:30 تا 5:00 سبق کی تیسری نشست
5:30 نماز عصر کی باجماعت ادائیگی
5:50 تا 6:35 مرکز کی نئی تعمیر میں رضاکارانہ خدمت
7:45تا 8:30 بعدنماز مغرب تربیتی و اصلاحی بیان
8:30 تا 9:00 کھانا
9:15 نماز عشاء کی باجماعت ادائیگی
9:45 تا 10:45 ملٹی میڈیا پروجیکٹر پر بیانات کی سماعت
11:00تا 3:30 رات کا آرام
اختتامی تقریب میں مولانا پیر عزیز الرحمان ہزاروی مدظلہ نے دعا کرائی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی اشاعت اور تحفظ کا ذریعہ بنائے اور شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں ۔
دورہ تحقیق المسائل کے شرکاء کے قیام و طعام پر 13 تیرہ لاکھ روپے کے قریب خرچ آیا ہے، جس میں سے زیادہ تر رقم مرکز پر قرض ہے، دعا فرمائیں کہ اللہ تعالی اہل خیر کے قلوب مرکز کی طرف متوجہ فرما دیں۔ اس بڑے قرض کی ادائیگی کے لیے آپ تمام احباب سے خصوصی تعاون کی درخواست ہے.

01 02 03 04 05 06 07 08 09 10 11 12 13 15 16 17 18 19 20 21 22 23 25 26

You may also like...